لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 30سال سے ملکی لیبر قوانین معطل ہیں اور لاکھوں مزدور خاندانوں کا بدترین استحصال ہورہا ہے، اس اہم ترین ایشو کا چیف جسٹس نوٹس لیں اور لیبر قوانین کی بحالی یقینی بنائیں، جب سے اشرافیہ سیاست میں آئی ہے مزدوروں کا بدترین استحصال جاری ہے