ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث 3 ملزموں کاجسمانی اورایک ملزم کاجوڈیشل ریمانڈمنظورکرنےکاحکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ بی زیڈمیں درج محمدسعدخان کی 8 لاکھ روپے مالیت کی کارچوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فیصل قیوم کا2 روزہ جسمانی ریمانڈنیزتھانہ قادرپورراں میں درج محمد جاوید ہوٹل پر کھڑے منی ٹرک کے تالے توڑکر27 ہزارروپے مالیت کےپاپڑکے6 بورے چوری کرنے کے مقدمہ میں ملزموں توقیرعباس عرف پپواورمحمدجعفرکاایک ایک روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرنےکاحکم دیاہے،اس طرح تھانہ پرانی کوتوالی میں درج محموداحمدکے گھرسے 4 موبائل فون چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد بابر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے زیادتی اوراغواءکے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کاجسمانی اور2 ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈمنظورکرنےکاحکم دیاہے،فاضل عدالت نے تھانہ گلگشت میں درج قیصرکی 8 سالہ بیٹی(ع)کوعلاقہ کے دکاندارکی جانب سے چیز لینے کے لئے آنے پرپیچھے بنے کمرے میں لے جاکرزیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظہور احمدکا2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنےنیز تھانہ بستی ملوک میں درج خادم حسین کی بیٹی (ط)کواغواءکرکے لے جانے کے مقدمہ میں ملزم عمران اورطالب حسین کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔