مولّف: صباء اسلام
صفحات: 254، قیمت: 500روپے
ناشر: شمع بکس، ریگل روڈ، فیصل آباد
شاہ رئوف احمد کی یہ تفسیر، جس کا دوسرا نام ’’تفسیرِ مجدّدی‘‘ ہے، 1833ء میں لکھی گئی تھی۔ علمی اور ادبی خصائص کی بناء پر یہ تفسیر ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ آخری بار اس کی اشاعت غالباً ایک صدی قبل ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ تاحال اس پر کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی۔
اب اس نایاب تفسیر کا مطالعہ و جائزہ گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد کے شعبہ علومِ اسلامیہ و عربی سے(ایم فل کی ڈگری کے لیے) صباء اسلام نے مرتّب کیا ہے۔ یہ ایک بہترین تحقیقی کاوش ہے۔ یہ مقالہ کتابی شکل میں بڑے اچھے اور معیاری طریقے سے شایع ہوا ہے۔