• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی کتاب: بزمِ دا غ

ترتیب و تدوین: راشد اشرف

صفحات224:، قیمت: 300 روپے

ناشر: بزم تخلیقِ ادب پاکستان پوسٹ بکس 17667، کراچی 75300

نواب مرزا داغ کے دو قریبی شاگردوں مولانا احسن مارہروی اور مولوی افتخار عالم مارہروی کے تحریر کردہ روزنامچوں کی مدد سے یہ کتاب سیّد رفیق احمد مارہروی (فرزند مولانا احسن مارہروی) نے مرتّب کی تھی، جو 1956ء میں پہلی بار لکھنو سے شایع ہوئی۔ بزمِ داغ میں صرف مرزا دا غ سے متعلق واقعات کا ذکر نہیں، بلکہ اس زمانے کے تہذیبی حالات بھی ملتے ہیں اور ذوق اور غالب سے متعلق کچھ ایسی باتوں کا ذکر بھی، جو پڑھنے والوں کے لیے نئی ہوں گی۔ 

نیاز فتح پوری کے بقول ’’اس کے مطالعے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ داغ نے حیدرآباد میں کس طرح زندگی بسرکی، ان کے مشاغلِ حیات کیا تھے، امرأ دکن سے تعلقات کی نوعیت کیا تھی، نظام ان کی کتنی عزّت کرتے تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ دا غ کی اندرونی زندگی کس قدر دِل چسپ اور رنگین تھی۔‘‘ قیمت مناسب رکھنے کے لیے کتاب پیپر بیک پر شایع کی گئی ہے۔ طباعت و اشاعت مناسب ہے، البتہ ایک آدھ جگہ پروف کی سنگین غلطیاں گراں گزرتی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین