• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئی کتاب: انتظار حسین: ایک عہد، ایک داستان

نئی کتاب: انتظار حسین: ایک عہد، ایک داستان

مرتّبین: افتخار مجاز، علّامہ عبدالستّار عاصم

صفحات656:، قیمت: 300 روپے

ناشر:قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل، والٹن روڈ، لاہور چھائونی

ممتاز افسانہ نگار اور کالم نویس، انتظار حسین پر بعد از انتقال لکھے گئے مضامین اور کالمز کا یہ مجموعہ بڑے سائز پر شایع ہوا ہے۔ پتا نہیں کیوں، یہ رواج عام ہو گیا ہے کہ کوئی ٹھوس تحقیقی کام سر انجام دینے کی بجائےکسی مشہور شخصیت کے انتقال پر شایع شدہ تعزیتی بیانات، خبریں، ادارئیے اور مضامین جمع کر کے کتاب کی شکل میں چھاپ دیئے جاتے ہیں۔ 

البتہ زیرِ تبصرہ کتاب میں اچھا التزام یہ ہے کہ انتظار حسین کے 110 کالمز بھی شامل کر دئیے گئے ہیں ۔نیز ،چار انٹرویوز بھی ہیں، جن سے کتاب کی معنویت و افادیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کتاب میں قیمت کےکالم میں 3000 کا ہندسہ کاٹ کر 300 کر دیا گیا ہے۔ تواگر اس قیمت پر کتاب مل رہی ہے ،تو قارئین کو اس کے حصول میں ہر گز سستی نہیں دکھانی چاہیے۔

تازہ ترین
تازہ ترین