شاعر: سیّد علی متّقی نقوی
صفحات224:، قیمت: 350 روپے
کتاب ملنے کاپتا: مکان نمبرB-2721 ، گلشن اقبال بلاک 10، کراچی
شاعر ادبی حلقوں میں متّقی امروہوی کے نام سے معروف اور پیشے کے لحاظ سے آرکیٹیکٹ ہیں۔ ان کا کلام قدماء کے رنگ میں ہے، خصوصاً اپنے تخّلص ’’متّقی‘‘ کی رعایت سے خُوب فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ مثلاً متّقی ہو کے کافر سے اُلفت…کفر پر کیا یہ ایمان نہیں ہے۔‘‘ سرورق خُوب صُورت اور طباعت و اشاعت معیاری ہے۔