• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 جدہ میں 150نجی اسکولوں کے بند ہونے کا خطرہ

سعودی شہر جدہ میں 150نجی اسکولوں کے بند ہونے کا خطرہ شدت اختیار کر گیا۔ خلیجی سرمایہ کاروں نے صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ اسکول خریدنے کی پیشکش کر دی۔

متعدد اسکولوں کے مالکان نے توجہ دلائی ہےکہ ان دنوں صادر ہونے والے فیصلوں نے اسکولوں میں سرمایہ لگانے والوں میں تشویش پھیلا دی ہے۔

انہوں نے خدشتہ ظاہر کیا کہ آنے والے ایام میں یا تو غیر ملکی سرمایہ کار اسکولوں پر قابض ہو جائیں گے یا غیر روایتی سرمایہ کار اس میں حصہ لینے لگیں گے جس سے تعلیم و تربیت کا ماحول متاثر ہوگا۔

جدہ میں نجی اسکولوں کی کمیٹی کی رکن عبیر غزاوی نے کہا کہ اس طرح کے خدشات بہت زیادہ ہیں کہ ایسے لوگ اسکولوں کے مالک بن جائیں گے جنہیں تعلیم و تربیت سے کوئی دلچسپی نہیں، اس سے 150سے زیادہ اسکول بند ہو سکتے ہیں۔

غزاوی نے توجہ دلائی کہ نجی اسکولوں کے مالکان نے وزیرتعلیم سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکولوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے مداخلت کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر تعلیم سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں بعض مضامین پڑھانے والے سعودی اساتذہ مہیا نہیں ہیں لہذا یا تو اس کمی کو پورا کرنے کیلئے اسکولوں کو ویزے جاری کئے جائیں یا مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی بیگمات کے ساتھ ملازمت کے معاہدے کرنے کی اجازت دی جائے۔

غزاوی نے کہا کہ بعض نجی اسکول بند ہو چکے ہیں اور دیگر بند ہونے والے ہیں۔ انہوں نے تحفیظ القرآن کے اسکولوں کے مسائل کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی۔


تازہ ترین