• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی مفادات کی حامل قوت نے عوام کو حقوق نہ دیے، فضل الرحمان

بیرونی مفادات کی حامل قوت نے عوام کو حقوق نہ دیے، فضل الرحمان

ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بیرونی مفادات کی حامل قوت نےملک کو نہ حکمرانی عطا کی نہ عوام کو حقوق دیے۔

ایم ایم اے کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ ترکی کی طرح یہاں بھی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کو شکست دی جائے گی ۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ایم ایم اے کے ورکرز کنونشن میں ملک کی پانچ بڑی دینی جماعتوں کے قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرعہد کیا کہ آئندہ الیکشن میں مذہبی ووٹ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تیرہ مئی کو لاہورمیں مینارپاکستان پرتاریخ کا سب سے بڑا کنونشن منعقد کرکے ناچ گانے اور برقی قمقموں میں دس ہزارکو ایک لاکھ بتانے والوں کو بتائیں گے کہ اجتماع کیا ہوتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو چھ گھنٹے میں یورپ کو رام کرلیں گے۔

ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ترکی کی طرح یہاں بھی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کو شکست دیں گے اور ملک کا پیسا لوٹنے والوں کو حرم سے نکال کر لائیں گے، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے بتائیں کیا انھوں نے ووٹرز کو عزت دی؟ بکنے اور جھکنے والوں کو قیادت کا کوئی حق نہیں۔

تازہ ترین