زیورخ (جنگ نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جيانی انفنٹینو نے آٹھ ٹیموں کے ساتھ ہر دو سال میں منی فٹ بال ورلڈ کپ کرانے کی تجویز دی ہے۔ چار سال کے وقفے پر ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے علاوہ ہر دو سال میں یہ ٹورنامنٹ کرائے جانے کی تجویز ہے۔ اسے فائنل 8 کے نام دیا جائے گا۔ مجوزہ ٹورنامنٹ گلوبل نیشنز لیگ کا گرینڈ فائنل ہوسکتا ہے۔ منی ورلڈ کپ2021 سے ہر دوسرے سال اکتوبر یا نومبر میں کھیلا جائے گا۔ اگر یہ تجویز قابل عمل سمجھی گئی تو ہر چار سال میں کھیلا جانے والا کنفیڈریشن کپ ختم کردیا جائے گا۔ صد رفیفا نے یہ تجویز جائزے کیلئے گورننگ کونسل کو ارسال کردی جس پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انفنٹینو نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ منی ورلڈ کپ میں ٹیموں کو چنائو کس طرح ہوگا اور ہر ریجن کو کتنی نمائندگی دی جائے گی