• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سونم اور آنند کی خوشگوار زندگی کے پانچ راز


بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئیں تھیں تاہم ان خبروں پر دونوں خاندانوں کی جانب سے کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی تھی۔ سونم اور آنند کے مداحوں کو دھچکا اس وقت لگا جب اچانک سونم کپور نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

سونم اور آنند کی خوشگوار زندگی کے پانچ راز

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سونم کپور اور ان کے ہونے والے شوہر آنند آہوجا کے خاندانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جوڑا اسی ماہ یعنی 8 مئی کو اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔

سونم کپور اور آنند آہوجانے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے چند اصول ترتیب دیے ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں۔۔۔

ایک دوسرے کی خوشی پر جشن منانا:

سونم کپور اور آنند آہوجا کے درمیان مضبوط رشتے کی ایک وجہ دونوں کا ایک دوسرے کی خوشی میں خوش ہو نا ہے۔ اورصرف یہی نہیں بلکہ یہ دونوں ہر خوشی کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر سونم نے اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ رنگ برنگے غباروں کے ساتھ فرش پر بیٹھی ہیں یہ تصویر اس وقت کی ہے جب سونم کو بھارتی فلم ’نیرجا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اورآنند نے ان کے لیے پارٹی رکھی تھی۔ دوسری جانب سونم کپور نے اپنے ہونے والے شوہر کے لیے تب جشن کا اہتمام کیا جب ان کےکپڑوں کے برینڈ ’بھانے‘ کو چار سال مکمل ہوئےتھے۔

محبت کا اظہار کرنا:

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اس بات پر بھی یقین رکھتا ہے کہ محبت کا جتنا زیادہ اظہار کیا جائے وہ اتنی ہی بڑھتی ہے۔ اور تب ہی ہر موقع پروہ ایک نئے اور منفرد انداز سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

infinite potentiallity of life

A post shared by anand ahuja (@anandahuja) on


اس کے علاوہ سونم اور آنندکی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ دونوں عوام کے ساتھ نہ رہ کر بھی ہمیشہ عوام کے درمیان موجود پائے جاتے ہیں، اسی لیے بڑی تعداد میں لوگ ان کے مداح ہیں۔ سوشل میڈیاکا اس میں ایک بڑا ہاتھ ہے جس نے ان دونوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ ہر خوشی کے موقع پر باندھ رکھا ہے۔

ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا:

اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ سونم کپور بھارتی اداکارہ ہونے کے سبب اکژ و بیشتر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی ہیں اور یہی حال آنند آہوجا کا بھی ہے۔ لیکن مصروفیت کے باوجود دونوں فنکار اپنے رشتے کو مضبوط رکھنےکے لیےایک دوسرے کے لیے وقت نکالتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا کسی بھی رشتے کے لیے کتنا اہم ہے۔

️day

A post shared by anand ahuja (@anandahuja) on


اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ کئی مربتہ یہ دونوں ایک ساتھ دوسرے ممالک کی سیر کرتے بھی دکھائے دیے ہیں۔ کچھ روز قبل بھی سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کی شوپنگ کے سلسلے میںدبئی میں مقیم تھے۔

ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا:

سونم اور آنند کی خوشگوار زندگی کے پانچ راز

کسی بھی خوشگوار زندگی کے لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ نبھایا جائے اور یہی چیز سونم اور آنندکے رشتے میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ یہ جوڑا کبھی بھی کام کے حوالے سے ایک دوسرے کی کامیابی پر تعریف کرنا نہیں بھولتا اور یہی ان کے درمیان رشتے کی خوبصورتی ہے جو ان کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

چھوٹی چھوٹی باتوں کو اہمیت دینا:

Chillin' out maxin', relaxin' all cool .... 2/3

A post shared by anand ahuja (@anandahuja) on


سونم کپور اور آنند آہوجا کے درمیان خوشگوار رشتے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ دونوں فنکار ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ یہ ہر لمحے کو کھل کر جیتے ہیں، ان کے لیے کسی بڑی کامیابی یا خوشی کا ہونا ضروری نہیں بلکہ ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشی تلاش کر کے اسے بہترین انداز سے انجوائے کرتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین