تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، وہ اب وہ تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سازش بتاؤں گا، یہ راگ نوازشریف راولپنڈی سے نکلنے سے الاپ رہے ہیں۔ وہ پنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا اور جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش بتانے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف فرسٹریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔