چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈ پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 40روپے کیوں اور کن ٹیکسزکی مد میں کاٹے جاتے ہیں؟
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا ۔