نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ اللہ سے حیا کرو، جیسی حیا اس سے کرنی چاہیے۔‘‘صحابہ ؓ نے عرض کیا ، ’’اے اللہ کے رسولﷺ! الحمدللہ،ہم اللہ سے حیا کرتے ہیں۔‘‘ آپﷺ نے فرمایا: ’’یہ نہیں،بلکہ جو اللہ سے ایسی حیا کرتا ہے ، جیسی کرنی چاہیے،اسے چاہیے کہ سر اور ذہن میں جو افکار و خیالات ہیں،ان سب کی نگہداشت کرے اور پیٹ کی اور جو کچھ اس میں بھرا ہوا ہے،ان سب کی نگرانی کرے (برے خیالات سے دماغ کی اور حرام وناجائز غذا سے پیٹ کی حفاظت کرے) موت کو اور موت کے بعد قبر میں جو حالت ہونی ہے،وہ یاد رکھے۔
جو آخرت کو چاہتا ہے،وہ دنیا کی زیب وزینت کو ترک کردیتا ہے،تو جس نے ایسا کرلیا، اس نے اللہ سے حیا کا حق ادا کردیا۔‘‘( مشکوٰۃ )