• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 16ویں ویسٹ بری اوپن ٹینس چیمپئن شپ6 مئی سے کراچی جیم خانہ میں شروع ہوگی جو چھ روز جاری رہے گی، ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 17، 15، 13، 11، 9 کے سنگلز، اور مینز ڈبلز ، ، سافٹ مینز سنگلز، سافٹ لیڈیز سنگلز اور سافٹ مینز ڈبلز کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 5مئی ہے۔خواجہ سعید حئی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں گلزار فیروز، مشتاق احمد، خالد شمسی، محمد خالد رحمانی، سرور حسین ، فرح ریاض ، قدسیہ راجہ،عشرت زہرا، نادیہ رازاق ، ریحان اکرم،رئیسہ اشفاق شامل ہیں۔
تازہ ترین