ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر)مینار پاکستان پر 13 مئی 2018 کو ہونے والا جلسہ ثابت کر دے گاکہ متحدہ مجلس عمل ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور انتخابی قوت ہے، ان خیالات کا اظہار صدر متحدہ مجلس عمل ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی،جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل ضلع ملتان حافظ محمد عمر شیخ، نائب صدور متحدہ مجلس عمل ضلع ملتان علامہ خالد محمود ندیم، محمد نور خان ہانس ایڈووکیٹ،بشارت عباس قریشی نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی قیادت عوام کی بڑی تعداد اور درجنوں بسوں کے قافلے کے ساتھ 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔