ملتان(سٹاف رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن ملتان کی زیرصدارت گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحیٰ اجلاس منعقد ہو ا،اس موقع پر سی ای او رئیس احمد اعوان نے کی اجلاس میں ضلع میں ہونے والی انرولمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی بتایا گیا کہ اس وقت پہلی کلاس میں داخلے کا ہدف 62فیصد حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی کےلئے کوشش جاری ہے جس پر رئیس اعوان نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ 7مئی کو ہونے والی سی ای او کانفر نس تک 70فیصد ٹارگٹ پورا کیا جائے جبکہ باقی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد مکمل کیا جائے انرولمنٹ کی رپورٹ ورزانہ کی بنیاد پر جمع کرائی جائے تاکے حاصل ہونے والے ہدف کے بارے میں لاہور ارسال کی جاسکے۔