ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں اعلیٰ معیار کے مقبول عام فیشن اور لائف سٹائل برانڈ”کھاڈی“کے چھٹے فلیگ شپ سٹور کا ملتان میں افتتاح ہوگیا،افتتاحی تقریب میں عمائدین شہر کے علاوہ ویمن چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری ملتان ،ایوان تجارت وصنعت ملتان کے علاوہ خواتین کی مختلف تنظیموں،کلبز اور انفرادی سطح پرخواتین کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی،مشہور شاپنگ مال گلگشت میں 20ہزار سکوائر فٹ پرقائم 3منزلہ سٹور میں بغیر سلے کپڑوں کے علاوہ فوری تیارہونے والے ملبوسات ،کڈز اور ہوم کیٹیگری کے مختلف شعبوں کی مصنوعات رکھی گئی ہیں،اس موقع پر سی ای او شمعون سلطان اور انجم ندا نے بتایا کہ پاکستان میں 17سٹورز جبکہ خلیجی ممالک اور برطانیہ میں بھی 17سٹوزر پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم کوالٹی اور قیمت عام آدمی کی پہنچ پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ہمارے ہرسٹورز پرکئی درجن افراد کو براہ راست ملازمت کی سہولت دستیاب ہونے سے بے روزگاری میں کمی بھی ہورہی ہے۔