اسلام آباد(جنگ نیوز)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، آئین کے آرٹیکل37 میں شہریوں کو انصاف کی بلا امتیاز فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، منی لانڈرنگ، سائبر کرائم مقدمات کے حل کیلئے جدید عدالتی نظام ناگزیر ہے،سی پیک سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، اس بارے آئینی معاملات کو مدنظر رکھنا ہوگا،آٹھویں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی خوشحالی میں انصاف کی فراہمی کا بڑا کردار ہے، یہ معاشی ترقی کے فوائد سے مستفید ہونے میں معاونت کرتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کا منصوبہ ہے، اس سے استفادے کیلئے تمام عوامل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔