• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی کاسٹ امریکا سے کراچی پہنچ گئی

 نئی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی کاسٹ امریکا سے کراچی پہنچ گئی

کینیڈا اور امریکا کے دل کش مناظر پر فلمائی گئی پاکستان کی پہلی فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کی کاسٹ امریکا سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

اس سلسلے میں 8مئی کو کراچی میں شاندار تعارفی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل ٹیلی ویژن اور فلموں کے اداکار، میکال ذوالفقار، شایان خان، علی کاظمی، نایاب خان، کومل فاروقی، قوی خان، عتیقہ اوڈھو، عذرا ضیا ء محی الدین و دیگر شہرت یافتہ فنکار شرکت کریں گے۔

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا آواز کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور فلموں کے اداکار، محمود اختر نے ’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کی ہدایات دی ہیں جبکہ وہ فلم میں ایک اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

نئی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ کی کاسٹ امریکا سے کراچی پہنچ گئی

فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو شایان خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک مزاحیہ اور میوزیکل فلم بنائی ہے جس میں سینئر اور منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ نئے باصلاحیت آرٹسٹوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں استاد راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان، ساحر علی بگا اور دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔‘

نامور اداکار، میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ نے فلم بینوں کو کینیڈا اور امریکا کی نہایت خوبصورت لوکیشن دیکھنے کو ملیں گی۔ فلم کی 80فی صد شوٹنگ آئوٹ ڈور کی گئی ہے۔ نہایت خوشی کی بات ہے کہ اب پاکستانی فلموں کو بیرونِ ملک بھی غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ ‘

انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح مجھے اس فلم میں ایک منفرد اور دلچسپ کردار میں دیکھیں گے۔ فلم میں نئے اور پرانے فنکاروں کا حسین امتزاج رنگ جما دے گا۔

تازہ ترین