• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کرینگے ،چیف جسٹس

کبھی اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کرینگے ،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معاشرے قانون کی حکمرانی سے کامیابی حاصل کرتے ہیں،کبھی بھی اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

آٹھویں جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہاکہ آئین کی کمانڈ یہی ہے کہ ملک منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی چلایا جائے گا مقننہ کا احترام کرتے ہیں ۔

انہوں نےاس موقع پر جوڈیشل کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لئے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وکلا برادری سفارشات دے تاکہ ایسے قوانین قانون کی کتابوں سے نکالے جاسکیں جو متصادم اور بے کار ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تنازعات کے متبادل حل کا طریقہ کار پاکستان میں کوئی نیا تصور نہیں، تنازعات کے متبادل حل کے طریقے کی جڑ گاؤں میں پنچایت نظام سے ہے، بابا رحمتے کے فیصلے کو اس کی ساکھ پر اعتماد کے باعث سب مانتے ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے جوڈیشل کانفرنس کی سفارشات پرعمل درآمد کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس آئین ہے، قانون کی حکمرانی سے معاشرے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں،آئین کا ابتدائیہ کہتا ہے کہ ملک منتخب نمائندوں کے ذریعے چلایا جائے گا اور یہی آئین کی کمانڈ ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لے رکھا ہے، ہم کبھی اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، ہم عوام کے بنیادی حقوق کے محافظ ہیں۔

تازہ ترین