• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریا پرکاش ’ہوا ‘ سے کس کا پتا پوچھ رہی ہیں ؟


ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر کی آنکھوں کے چرچے ابھی تھمے ہی ہیں کہ وہ’ ہوا ہوا‘ پر جھوم اٹھی ہیں۔

برصغیر پاک و ہند میں پاکستانی گیتوں اور گلوکاروں کی دھوم ہر دور میں اپنے عروج پر رہی ہے ،آج بھی پاکستانی گیت بھارت میں مختلف تقریباب میں چار چاند لگادیتے ہیں۔

پریا پرکاش ’ہوا ‘ سے کس کا پتا پوچھ رہی ہیں ؟

حسن جہانگیر کے گیت ’ہوا ہوا‘ کو دنیا بھر میں آج بھی پسند کیا جاتا ہے جب کہ یہ گیت بھارت میں کئی بار ریمکس ورژن میں بھی فلمایا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنی آنکھوں کی ادائوں سے کئی دن تک خبروں کی زینت بننے والے اداکارہ پریا پرکاش واریئر ہی کی اس ویڈیو کو دیکھ لیں، جو وائرل ہوچکی ہے ۔

اس ویڈیو میں ملیالم فلم اداکارہ پاکستانی گیت ’ ہوا ہوا ، اے ہوا ، اس کا پتا دے ‘ پر اس انداز سے جھومی ہیں کہ ایک بار پھر نوجوانوں کو سحرزدا کردیا۔

پریا پرکاش ’ہوا ‘ سے کس کا پتا پوچھ رہی ہیں ؟

ان کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد لگتا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی توجہ اپنے جانب مرکوز کرنے کا ’گر ‘جانتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار حسن جہانگیر کے مشہور زمانہ گیت ’ہوا ہوا‘ نے بھی سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔

تازہ ترین