• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،عدلیہ مخالف نعرے بازی اور گالم گلوچ ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدخان، چیئرمین بیت المال ناصر محمود خان گرفتار

قصور( نمائندہ جنگ )عدلیہ مخالف نعرے بازی اور گالی گلوچ میں ملوث 2مرکزی ملزمان چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خان اورچیئرمین بیت المال ناصر محمود خان کو گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق عدلیہ مخالف نعرے بازی اور گالی گلوچ کے واقعہ کے خلاف درج مقدمہ میں 4دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،کیس میں اب تک 38 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایم این اے شیخ وسیم ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری ، ایاز احمد خان چئیرمین بلدیہ نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔جمیل احمد خان اور ناصر خان وغیرہ کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔ یاد رہے کہ عدلیہ مخالف احتجاج کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کے خلاف 70 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھاجن میں بیشتر کو گرفتار کیا جا چکاہے۔ دوسری طرف صدر بار قصور مرزا نسیم احمد نےایم این اے ،ایم پی اے سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی ، رٹ منظور ہونے کے بعد آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او کو حکم دیا گیاہے کہ ملزمان کو 7مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے ، ان ملزمان کے نام ای سی ایل ڈالنے کا حکم بھی دیا گیا۔
تازہ ترین