• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن،افغان حکام نے ایف سی اہلکار کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کے حوالے کردیا

چمن(نامہ نگار) افغان بارڈر پولیس نے ایف سی اہلکار الطاف خان کو باب دوستی پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا سیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر کے اقبال پوسٹ پر تعینات تھا جو کہ گزشتہ روز کلی مازل پکٹ سے غلطی سے سرحد پار ہوا تھا، حکام کے مطابق ایف سی اہلکار کی حال ہی میں قلعہ سیف اللہ سے چمن بارڈر پر پوسٹنگ ہوئی تھی، افغان حکام نے صورتحال کی حقیقت معلوم ہونے کے بعد جزبہ خیر سگالی کے تحت ایف سی اہلکار کو حوالے کردیا۔
تازہ ترین