ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما 155 ملک آصف رفیق رجوانہ کی صدارت میں میاں نواز شریف کے 11 مئی کے جلسے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ 11 مئی کے جلسے کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، کارکن ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ میں پہنچیں گے ۔ جلسے کے راستے پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔ آصف رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ 11 مئی کا جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہے جو ملتان کی سیاسی تاریخ بدل دے گا ۔ اس موقع پر اعجاز رجوانہ ، عمر فاروق بھٹی ، عثمان خان بابر ، عبد الر حمن فری ، طارق امیر عباسی ، ساجد گجر ، سلیم قریشی ، شاکر قریشی ودیگر موجود تھے ۔