• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کان دھماکے، شانگلہ کے 23 جاں بحق کان کن سپردخاک، رقت آمیز مناظر

ا لپوری(نما ئندہ جنگ) کوئٹہ کان دھماکے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 23 جاں بحق کان کنوں کی میتوں کو شانگلہ پہنچادیا گیا جہاں اجتماعی نما زجنازہ کے بعد انہیں آبائی علاقوں میں سپردخاک کرد یا گیا، اس دوران فضاء سوگوار رہی ، رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل تھے،میتیں شانگلہ پہنچنے پر فضاء سوگوار، اجتماعی نما زجنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں تدفین، 7زخمی ہسپتال میں زیر علاج ، حالت خطرے سے باہر،ملبے تلے دبے کان کنوں کوریسکیو آپریشن کے ذریعے نکا لا گیا،بلوچستان کے علاقے مارواڑ مارگٹ اور سپین کاریزپی ایم ڈی سی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سےگزشتہ روز بیک وقت دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے تین کان بیٹھ گئے، پہلا دھماکہ مارواڑ مارگٹ میں تین کان بیٹھ جانے سے 16 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 7 محنت کش ساندہ گیس سے زخمی ہوگئے ہیں،دوسرا حادثہ بھی بلوچستان کاریز پی ایم ڈی سی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 7کان کن جا ن سے ہاتھ دھو بیٹھے ، ان سب کا تعلق زڑہ ،شلا ؤو،دولو یونین کونسل ڈھیری سے ہے۔
تازہ ترین