• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،کانگو وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق ، ہلاکتوں کی تعداد3ہو گئی

ملتان (آئی این پی ) کانگو وائرس سے متاثر ہ ایک اور مریض نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ، رواں ماہ کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد3ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتال کانگو وائرس سے متاثر 6مریضوں کو لایا گیا تھا جن میں سے ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3ہو گئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق وائرس سے متاثر ہ2 مریض تاحال زیرعلاج ہیں۔ 
تازہ ترین