• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو پر اضافی ٹیکس واپس نہ لینے پراحتجاج کی دھمکی

پشاور(خبرنگار)کسان بورڈخیبرپختونخوانے تمباکو پر عائد اضافی ٹیکسزواپس نہ لینے پراحتجاج کی دھمکی دیدی۔صدررضوان اللہ خان،سینئرنائب صدرحاجی عبدالاکبرخان،نائب صدرارشاداحمداوردیگرنے پشاور پریس کلب میں پریس کرتے ہوئے کہاکہ تمباکو کی فصل قومی خزانے کو سالانہ سیلزٹیکس اورایکسائزڈیوٹی کی مدمیں90بلین روپے دے رہی ہے اس کے علاوہ0ہزار افراد کوروزگاراور15لاکھ افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں تاہم حکومت نے صوبے کی اس واحدنقدآورفصل پر مختلف ٹیکس لگاکرتباہ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے کاشتکاروں کوشدیدمالی مشکلات کاسامنا ہے،انہوں نے کہا کہ2017 ءمیں بھی تمباکو پر مزیدٹیکس لگادیئےگئے جس سے تمباکوکمپنیوں نے مختلف حربوں سے ان ٹیکسوں کوکاشتکاروں کی طرف منتقل کرکے کاشتکاروں کومزیداربوں روپے کانقصان پہنچایا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تمباکوکی قیمت 120روپے فی کلومقررکی جائے، جلی بھٹیوں کیلئے زرتلافی ایک لاکھ کر دیاجائے اورنئے ٹیکس واپس لئے جائیں۔
تازہ ترین