راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان رفاقت حسین،حسنین گل،قاری عبدالرشید ترابی ،اعتزازشاہ اور شیرزمان کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری کر دیا تھا جس کے بعد ملزمان کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے ۔