• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان فٹ بال کا اعزاز

سید خادم علی شاہ تیسری مرتبہ ساف کے سینئر نائب صدر منتخب پاکستان میں فٹ بال کی بحالی کے بعد سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ پی ایف ایف کے سینئر نائب صدر اور سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ کو تیسری بار سائوتھ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کا سینئر نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ ان کا انتخاب اگلی چار سالہ مدت (2018-20122) کے لئے ہوا ہے۔ سارک ممالک کی فٹ بال باڈی کے انتخابات اس کے ہیڈ کوارٹر بنگلہ دیش میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل تھے۔ افغانسان کو پہلی بار 2005میں ساف چیمپئن شپ میں شامل کیا گیا لیکن 2015میں سینٹرل ایشین فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت ملنے پر اس نے سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کو چھوڑ دیا۔ 

ان انتخابات کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے ایک بار پھر قرعہ فال سید خادم علی شاہ کے نام نکالا۔ خادم علی شاہ اس سے قبل بھی دو بار چار سالہ مدت پوری کرچکے ہیں، کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔ مسلسل تیسری بار ساف کے نائب صدر منتخب ہوکر خادم علی شاہ نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔ ان کے علاوہ بنگلہ دیش کے غازی صلاح الدین کو سارک ممالک کی فٹبال تنظیم سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا صدر بلامقابلہ عمل میں آیا۔ قاضی صلاح الدین اور ساف کانگریس کے دیگر ممبران نے اس موقع پر سید خادم علی شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ان کے بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سید خادم علی شاہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی خطے میں فٹبال کے فروغ میں مثبت کرادار ادا کرتے رہیں گے۔ 

انہوں نے پاکستان بھر میں فٹبال کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں فٹبال کو عروج پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان فٹ بال فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمدیار خان لودھی نے سید خادم علی شاہ اور بنگلہ دیش کے غازی صلاح الدین کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منتخب ہونے والے ارکان خطہ میں فٹ بال کی ترقی کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔ سائوتھ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے اجلاس میں چند بڑے فیصلے بھی کئے گئے جن میں ساف چیمپئن شپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اعلان بھی شامل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فٹ بال کی بحالی اور پی ایف ایف کا مکمل کنٹرول فیصل صالح حیات کو ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پی ایف ایف کی ماضی کی کارکردگی کی پیش نظر رکھتے ہوئے ساف انڈر 15بوائز چیمپئن شپ، 2021 میں 19 سال سے کم عمر خواتین کی چیمپئن شپ بھی پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا۔سید خادم علی شاہ نے ساف کے انتخاب میں پاکستان کیلئے سینئر نائب صدر کا بلامقابلہ عہدہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ میرے لئے نہیں پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ 

ساف ممالک کے منتخب عہدیداروں پاکستان کی فٹ بال کی ترقی کیلئے پرامید ہیں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال میں پاکستان میں جو کچھ ہوا ہے اس کو بھلایا نہیں جاسکتا کس طرح ایک منتخب فیڈریشن کو برخواست کرکے من پسند افراد کو فیڈریشن کا قبضہ دیا گیا جو فیفا قوانین کے برخلاف تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین