وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں تسلسل سے ادارے مضبوط ہورہے ہیں، ملکی ترقی کے لیے وژن دو ہزار پچیس پر عمل درآمد کیا جار ہا ہے۔
اسلام آباد میں نوجوانوں کی ترقی اورمہارت کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، نوجوان نسل کے رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان تکنیکی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ملک میں وسائل کو بڑھایا جارہا ہے۔