• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے برازیلی فٹ بال کوچ کے اعزاز میں ظہرانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال ٹیم کیلئے برازیلی کوچ مقرر کیا جانا بہت بڑا کام ہے، امید ہے کہ جوز نوگیرا پاکستانی ٹیم کو جلد ایشیائی ممالک کی بہترین ٹیموں میں شامل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے کوچ نوگیرا اور ٹیکنیکل آفیشل شہزاد انور کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سید خادم علی شاہ نے کوچ کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ تین سال میں پاکستانی فٹ بال کو جس قدر نقصان پہنچایا گیا ہے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی شدید تکلیف ہوتی ہے۔ بہرحال ہمیں پاکستانی کی عدالتوں پر پورا اعتماد تھا اور امید کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا فیصل صالح حیات کے حوالے کی گئی، انہوں نے پہلا قدم یہ اٹھایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے بہترین کوچ کا انتخاب کیا۔ ایک سوال کے جواب میں خادم علی شاہ کا کہنا تھاکہ نوگیرا کو چیلنج کپ کے موقع پر پاکستان بلانے کا مقصد تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کرانا تھا۔ کوچ جوز نوگیرا اپنے اعزاز میں لنچ دینے پر سید خادم علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیڈریشن کی جانب سے کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کا عزم ظاہر کیا۔ 
تازہ ترین