وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) گلگت وبلتستان ریاست جموں و کشمیر کا قانونی ، آئینی و جغرافیائی حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی نے دورہ وٹفورڈ کے دوران برانچ کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید تحسین گیلانی نے کہا یہ بہت بڑا المیہ ہے حکومت پاکستان معاہدہ شملہ منسوخ کرنے کے بجائے کشمیر کورائے شماری سے قبل انتظامی طورپر تقسیم کررہی ہے۔