• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ نئی نسل کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کریں‘ فضل الرحمان

پشاور( خبر نگار خصوصی) یونیورسٹی ماڈل سکول، جامعہ پشاور کےجونیئر سیکشن میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمٰن تھے۔ سکول کی پرنسپل نازنین شاہ، فیکلٹی، انتظامی عملہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر فضل الرحمٰن نے اپنے خطاب میں اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے نئے تقاضے ہوتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھا جائے اور ان کی بھر پور انداز میں ذہن سازی کی جائے۔ پرنسپل نازنین شاہ نے کہا کہ طلباء ‘ والدین اور اساتذہ مل کر ایک اچھا تعلیمی ماحول بنا سکتے ہیں، اس لئے معاشرے کی ان اکائیوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مناسب کردار ادا کرنا ہو گا۔
تازہ ترین