• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائرن میونخ جرمن فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں

برلن (نیوز ڈیسک) روبرٹ لیونڈواسکی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بائرن میونخ نے جرمن فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں بوچم کلب کو 3-0 گولز سے شکست دی۔ جرمن کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بوچم کلب کو با آسانی 3-0 گولز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، لیونڈوسکی نے 2 گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین