• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں چوہے ،کیا سپریم کورٹ کو چوہوں کیلئے بھی استعمال کیا جائے ؟چیف جسٹس

پشاور (نمائندہ جنگ )شہری کی پشاور میں چوہوں کی بھرمار کی شکایت پرچیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیا سپریم کورٹ کو اب چوہوں کیلئے بھی استعمال کریں ؟‘کوئی سنجیدہ ایشولے کر آئیں ‘ شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی شکایت پر چیف جسٹس نے نادرا سے ریکارڈ طلب کرلیا ‘85 سالہ بوڑھی خاتون کی جائیداد سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ چیف صاحب ہمیں انصاف دیں صرف اللہ اور آپ سے انصاف کی توقع ہے، ہمارے پاس تو واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے خاتون کو ایک ہزار روپے دیکر رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ضرور انصاف ملے گا ‘چین میں قید پاکستانی نوجوان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرا بھائی 10 سال سے چین میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے ۔عدالت میرے بھائی کو پاکستان لائے، ہمارا چین کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیںجس پر چیف جسٹس نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ اس حوالے سے چین کے ساتھ معاہدہ کیا جائے، بعد میں چیف جسٹس نے درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین