• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں،حمزہ شہباز

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ خصوصی افراد کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں تا کہ وہ خود اپنے مسائل ایوانوں میں اجاگر کر سکیں، مسلم لیگ ن کو دوبارہ اقتدا ر ملا تو معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اسمبلیوں میں کوٹے کے علاوہ دیگر اقدامات بھی اٹھائیں گے۔ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے مخصوص افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان یوتھ جسمانی معذوری کے باوجود غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اربوںروپے کے ترقیاتی کام کیے ہیں اور اتنی ہی بچت بھی کی ہے، لوگ چہرے نہیں کام یاد رکھتے ہیں اور ہمیں اقتدار کی بجائے ملک کی ترقی کی باری کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے خصوصی افراد کی تجاویز کو بغور سنا اور ان سے فرد اً فرداً بات چیت میں یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آ کر خصوصی افراد کی ملازمت، کاروبار اور ان کی عوامی مقامات تک دسترس سمیت تمام مسائل حل کریگی۔ خصوصی افراد نے اپنی گفتگو میں حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں معذور افراد کی تعداد14 فیصد کے حساب سے ڈیڑھ کروڑ کے نزدیک ہیں جن کو مناسب سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔
تازہ ترین