• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیرس (نیوز ڈیسک)پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، پیرس سینٹ جرمین کلب نے فیصلہ کن معرکے میں لیزہربائرز کلب کو 2-0گول سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فرنچ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیزہربائرز کلب کو0-2گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سیلسو نے پہلے ہاف کے 26ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 74ویں منٹ میں کاوانی نے گول کرکے ٹیم کی برتری دگنی کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
تازہ ترین