لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کیس میں 18مئی کو 11بجے دن ذاتی طور پرطلب کر لیاہے۔ انہیں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر پانی کے پلانٹ لگوانے کی ہدایت کی۔