• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یووینٹس نے مسلسل چوتھی مرتبہ کوپااٹالیا فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

روم(نیوز ڈیسک)یووینٹس کلب نے کوپا اٹالیا فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یووینٹس کلب نے فیصلہ کن معرکے میں اے سی میلان کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوپااٹالیا کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں یووینٹس کلب نے شانداز کھیل پیش کرتے ہوئے اے سی میلان کو باآسانی 4-0گولز سے زیر کرکے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن یووینٹس کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیااور 4 گولز کرکے ٹیم کو شاندار کامیابی دلا کر مسلسل چوتھی بار ٹائٹل حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بیناتیا نے 2اور ڈوگلس نے ایک گول کیا ، کلینک نے اون گول کیا۔
تازہ ترین