ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔جہاں انہوں نے پولیس افسرا ن و ملازمان کو دی گئی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مثبت رویوں کو فروغ دیں اور محکمہ پولیس کو مضبوط بنائیں ہمیشہ سچائی اور اصولوں پر چلیں۔ انہوں نےانسپکٹر عطااللہ ، سب ا نسپکٹر ناظمہ مشتاق ،سب انسپکٹر محمد شمعون کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے 15 یوم کا ٹائم دیا ہے ۔سب انسپکٹر محمد اکرم کی چارج شیٹ پر ایک سال کی انکریمنٹ روک دی ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سہیل عارف لودھراں کے دو شوکاز نوٹسز کو فائل کر دیا ۔برخاست کانسٹیبل محمد یاسین وہاڑی اور مدثر اقبال ملتان کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ۔کانسٹیبل وسیم حیدر وہاڑی کی دوسال کی انکریمنٹ کی اپیل مسترد کر دی ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد حسین وہاڑی کی 3 سال کی انکریمنٹ کی اپیل پر ڈی پی اووہاڑی کو ریگولر انکوائری کی ہدایت جبکہ برخاست کا نسٹیبل شاہ نواز وہاڑی کی اپیل پر بھی ڈی پی او وہاڑی سے کمنٹس طلب کرلئے۔