• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرست جماعت نے کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا،قاسم سوری

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم خان سوری نے گزشتہ روز بلیلی میں تقریب سے خطاب کہا ہے کہ قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھیں لیکن کوئٹہ شہر کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئیے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کے باعث آج پورے شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سیوریج اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کا کہنا تھا آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں کوئٹہ سٹی سے اکثریت سیٹیں جیتنے کے باوجود اور حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا اور رہی سہی کسر قوم پرست جماعت کے میئر نے پوری کردی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے صوبائی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ہے ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ہے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے تقریب سے حاجی سیف اللہ کاکڑ، فرید خان ، گل زمان اور طارق خان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین