راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مری روڈاورملحقہ سڑکوں پرگاڑیوں کی خریدوفروخت روکنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے جمعہ کوکارروائی کرتے ہوئے پانچ مقدمات درج کرادئیے۔سٹی ٹریفک پولیس نے جمعہ کومری روڈکے دونوں اطراف خریدوفروخت کے لئے کھڑی کی گئی گاڑیوں کوہٹادیا ڈی ایس پی ٹریفک اظہرنے بتایاکہ خلاف ورزی کرنے والےکارڈیلروں اوردیگرافرادکے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں تین استغاثے بھجوائے گئے جب کہ تھانہ صادق آبادپولیس نے سی بلاک میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دومقدمات درج کرلئے ۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کاجمعہ کسی نہیں لگنے دیاجائے گا پاسپورٹ آفس مری روڈکے قریب لگنے والاجمعہ بازاربندکرادیاگیاہے جب کہ اب بعض ڈیلرزملحقہ سڑکوں پرگاڑیاں کھڑی کرکے خریدوفروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔جن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔