• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مفرور سابق آئی جی سندھ ضمانت کیلئے کراچی رجسٹری پہنچ گئے

سندھ پولیس میں کرپشن کیس میں مفرور سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی گرفتاری کیلئے پولیس سندھ میں چھاپے مار رہی ہے، گذشتہ رات حیدرآباد قاسم آباد میں ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھےتاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی تھی۔

پولیس افسران پر 8 سو پولیس اہلکاروں کی غیرقانونی بھرتی اورقومی خزانے کو 800 ملین روپے نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔ وہ تین دن قبل مقامی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

اس مقدمے کے شریک ملزم سابق ایس ایس پی غلام نبی کیریو گزشتہ روز خود احتساب عدالت نمبر3 کراچی میں پیش ہوئےاور گرفتاری دی تھی۔ عدالت نے انہیں 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

تازہ ترین