• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی پر بے حیائی برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار

ٹی وی پر بے حیائی برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ٹی وی پر بے حیائی نہ دکھائی جائےاسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میںپاکستانی نجی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی ۔پاکستانی پروڈیوسرز اور فنکار عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا ٹی وی ایوارڈ تقریب میں خواتین کے کپڑے ناقابل قبول ہیں،سب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہاہے،انہوں نے فنکارعدنا ن صدیقی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ لبرل ضرور ہیں مگر اس قدر بے حیائی ہرگز برداشت نہیں کر یں گے۔

سپریم کورٹ نے پیمراسمیت تمام چینلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹی وی پر غیر ملکی مواد سے متعلق قانون اور عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین