وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئےمسائل پربات چیت ضروری ہے۔ پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں ساوتھ ایشیا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے میڈیا ملکوں کا تشخص بدلنے کیلئے سفیر کا کردارادا کرتا ہے، پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرکاء اظہار رائے کی آزادی کیلئے تجاویز کا تبادلہ کریں ۔’’جھوٹی خبروں‘‘ کاخاتمہ دنیا بھرمیں موضوع بحث ہے۔علاقائی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا کرداراہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمہ داریاں بدل رہی ہیں۔ آبادی بڑھنے سے دستیاب وسائل پر دباؤ بڑھتا ہے۔ پانی کی دستیابی جنوب ایشیائی خطےکا اہم مسئلہ ہے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ جمہوریت پنپنے کیساتھ اداروں کا ارتقاء بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری مواقع کا نیا افق ہے۔سی پیک سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے۔ میڈیا سی پیک کے خطے کیلئے فوائد کو اجاگر کرے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نےبیش بہا قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کےو اقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے۔