راولپنڈی (مانیٹر نگ سیل)مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آگئی، مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔اے ایس پی مری کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈولفن فورس فوری کارروائی کرے گی۔اے ایس پی مری کامران حمید کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی شکایت کی صورت میں پولیس فوری مدد کو پہنچے گی، مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔