• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان اچکزئی کی اصولی سیاست کے مخالفین بھی معترف ہیں، حاجی عمر قریش

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخوامیپ وارڈ19کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت حاجی عمر قریش رابطہ آفس میں منعقد ہوا جس میں پارٹی عہدیداروں ممبران سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کی ماہانہ کارکردگی اور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیاگیا اورا سے اطمینان بخش قرار دیا گیا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد عمر قریش نے کہا کہ پارٹی قائد مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت پر ہم سب کو فخر ہے ان کی اصولی سیاست نے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں یہ بات کارکنوں کے لئے اطمینان بخش ہے کہ محمود خان اچکزئی کی اصولی سیاست کے مخالفین بھی معترف ہیںانہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی امیدواروں کو کامیاب کریں گے انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور پارٹی کا انقلابی پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے ۔
تازہ ترین