کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میںہفتے کوموسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46، بارکھان 37، دالبندین 36،گوادر36،قلات29،خضدار 34، لسبیلہ39، نوکنڈی37 ، سبی46 ،تربت43، ژوب33او ر زیارت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ زیارت میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،آج اتوار کوکوئٹہ، ژوب ڈویژن خیبر پختونخوا ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔