میڈرڈ (نیوز ڈیسک) ڈیوس کپ کے نئے مجوزہ فارمیٹ ٹینس ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے میڈرڈ اور فرانس مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ نئے پلان کے تحت ڈیوس کپ کو18ملکی ورلڈ کپ ٹینس فائنلز کے نام سے منعقد کیا جانا ہے، جس میں18ٹیموں کے درمیان ایک ہی جگہ پر مقابلہ ہوگا۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریش اور سپنیش فٹبالر گیراڈ پاکیو کے انویسٹمنٹ گروپ سے3بلین ڈالر کا25 سالہ مدت کے لیے معاہدہ ہوا ہے، سپنیش ٹینس فیڈریشن کے چیف میگوئل ڈائیز کا کہنا ہے کہ ہم اس سلسلے میں پاکیو اور دوسرے سٹیک ہولڈر سے رابطے میں ہیں، رواں کے آخر میں ہونے والی میٹنگ اس کے میزبان کا فیصلہ ہوجائے گا۔ تاہم ابھی تک فارمیٹ کے لحاظ سے بہت کچھ طے کرنا باقی ہے۔