ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف نے ملتان میں پی پی پی کی دو اہم وکٹیں گرادیں، سابق صدر پی پی ضلع ملتان ملک اکرم کنہوں اور سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی جلال پور پیروالا لعل خان جوئیہ کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، دونوں شخصیات نے گزشتہ روز باب القریش ملتان میں اہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی بڑی تعداد کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، آئندہ انتخابات سے قبل پی پی اور ن لیگ کو امیدوار ڈھونڈا مشکل ہو جائے گی، انہوں نے کہا دونوں جماعتوں نے اقتدار کی باریاں لیں لیکن عوام کو ان کے اقتدار کے ثمرات نہ مل سکے ، ملتان میں سورج میانی روڈ پر سپیڈو بس کا سواریوں سمیت سڑک کے اندر دھنس جانا نام نہاد خادم اعلیٰ کے ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار پر سوالیہ نشان ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں میٹرو کی ضرورت نہیں تھی عوام کے پیسوں کا 70ارب روپیہ میٹرو بس پروجیکٹ پر لگا دیا گیا اور صبح سے شام تک خالی بسیں چل رہی ہیں، یہی 70ارب روپیہ اگر جنوبی پنجاب کے صحت ‘ تعلیم اور سڑکوں کے پروجیکٹ پر لگا دیا جاتا تو جنوبی پنجاب کی حالت بدل جاتی ، انہوں نے کہا تحریک انصاف واضح طور پر اعلان کر چکی ہے کہ اگر اقتدار میں آئے تو جنوبی پنجاب کو علیحدہ انتظامی یونٹ بنائینگے۔انہوں نے کہا پی پی اور ن لیگ دونوں صوبو ں کیلئے مخلص نہیں تھے۔ اگر چاہتے تودونوںجماعتیں دوران اقتدار علیحدہ صوبہ بنا سکتے تھے۔ لیکن انہوں نے عملی اقدامات نہ کئے،دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مصروف دن گزارا وہ این اے 156 اور 157میں مختلف شخصیات کی رہائشگاہ پر گئے اور چیئرمین ‘ وائس چیرمین اور پی ٹی آئی کارکنوں سے ملے اور حلقہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ممتاز آباد میں مفتی ہدایت اللہ پسروری مرحوم کی رسم چہلم میں شرکت کی اور دعا کروائی۔